اسحاق ڈار کی امریکی سیکرٹری خزانہ کے قونصلر سے ملاقات

Oct 13, 2022 | 19:31:PM
اسحاق ڈار, امریکی سیکرٹری ,خزانہ ,قونصلر , ملاقات,آئی ایم ایف
کیپشن: وزیر خزانہ اسحاق ڈار امریکی سیکرٹری خزانہ کے قونصلر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی امریکی سیکرٹری خزانہ کے قونصلر ڈیوڈ لپٹن سے ملاقات،ملاقات میں پاکستان کے سفیر مسعود خان بھی موجود تھے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کے حوالے سےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفد کے ہمراہ ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف مس انٹیونی سیہاہ سے ملاقات کی ،قرض پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق بات چیت کی گئی۔

اسحاق ڈار  وفد کے ہمراہ ڈپٹی ایم ڈی آئی ایم ایف  سے ملاقات کر رہے ہیں

خیال رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار سرکاری دورے پر امریکا پہنچے، آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے، وزارت خزانہ کے مطابق سالانہ اجلاس کے موقع پر وزیر خزانہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں کریں گے، ملاقات میں آئی ایم ایف حکام سے قرض پروگرام کے تحت شرائط میں نرمی پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

 آئی ایم ایف حکام سے ملاقات میں معاشی صورتحال اور قرض پروگرام پر بات چیت ہوگی، گورنر سٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

 اس موقع پر اسحاق ڈار عالمی مالیاتی اداروں کو سیلاب نقصانات سے آگاہ کریں گے جبکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے درکار مالی ضروریات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

 وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی دورہ امریکا کے دوران عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کے حکام سے بھی ملاقات متوقع ہے۔