پمز میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو صحتمند قرار دے دیا

Oct 13, 2022 | 17:54:PM
پمز میڈیکل بورڈ، اعظم سواتی، صحت مند قرار،
کیپشن: اعظم سواتی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پمز میڈیکل بورڈ نے اعظم سواتی کو مکمل صحت مند قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹراعظم سواتی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا تھا،میڈیکل بورڈ کی رائے کے مطابق اعظم سواتی جسمانی اور دماغی طورپر مکمل فٹ ہیں ،میڈیکل بورڈ نے مشورہ دیا ہے کہ اعظم سواتی دل کی بیماری کی ادویات جاری رکھیں ۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق 74 سالہ اعظم سواتی 2016 میں قائداعظم ہسپتال میں داخل رہے ،اعظم سواتی کو 3 سٹنٹ، دل کی ادویات استعمال کررہے ہیں ،میڈیکل بورڈ نے رپورٹ میں کہاہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی سانس کی تکلیف اور سینے کے درد کی ہسٹری نہیں ،اعظم سواتی روزانہ 2 میل واک کر رہے ہیں ۔

 یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )نے رات گئے کارروائی کر کے سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیاتھا۔ اعظم سواتی منی لانڈرنگ اور فارن فنڈنگ کیس میں نامزد تھے۔ ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں چئیرمین تحریک انصاف سمیت کل 11 عہدیداروں کو نامزد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 اکتوبر کو عام تعطیل کااعلان