زیر عتاب ڈالر نے پھر سے مزاحمت دکھانی شروع کردی

Oct 13, 2022 | 11:35:AM
انٹربینک, ٹریڈنگ,24 نیوز, سونا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)روپے سے زیر عتاب ڈالر نے پھر سے مزاحمت دکھانی شروع کردی،تقریباً دو ہفتوں بعد ڈالر کی قیمت روپوں کے بجائے پیسوں میں بدلنے لگی ۔

جمعرات کو انٹربینک ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر  کی قدر میں صرف 38 پیسے کی کمی ہوئی تھی۔اس وقت لین دین 217.50 روپے پر ہورہا ہے،بدھ کو امریکی ڈالر نو پیسے اضافے سے 217.88 روپے پر بند ہوا۔

ضرور پڑھیں : نئے آرمی چیف کیلئے آئین میں مشاورت لازمی نہیں ، صدر علوی

یاد رہے بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہو گیا۔ ایک تولہ سونا 1450 روپے مہنگاہوکر 1 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے کا ہوگیاجبکہ ایک تولہ چاندی 1570 روپے پر برقرار رہا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 1668 ڈالر فی اونس پر برقرا ررہا۔