عوام کسی سازش اور سلیکٹڈراج کو قبول نہیں کرینگے ،بلاول بھٹو

Nov 13, 2023 | 18:26:PM
عوام کسی سازش اور سلیکٹڈراج کو قبول نہیں کرینگے ،بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو جلسے سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہے کہ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے والی ہے ، عوام 8 فروری کو اسی جذبے سے نکلیں تو پیپلزپارٹی اور عوام کی جیت ہوگی ، جو کمرے میں بیٹھ کر الیکشن کے اپنے نتائج بنا رہے ہیں انہیں عوام جواب دیں گے ،پاکستان کے عوام کسی سازش اور سلیکٹڈراج کو قبول نہیں کریں گے ،بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کو تحریک انتشار کا نام دے دیا .

تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ میں اپنے تھر کے بہن بھائیوں کے ساتھ دیوالی منا رہاہوں ،بینظیر بھٹو نے ہمیں برابر کی سیاست سکھائی ، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ہمیں ایک ساتھ چلنے کی سیاست سیکھائی ،کچھ قوتیں ، نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین رکھتی ہیں ،لوگوں نے تقسیم اور نفرت کی سیاست کو رد کیا ، ہم رنگ ونسل پر یقین نہیں رکھتے ، ایک ہیں اور ایک رہیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں عالمی میڈیا میں غلط فہمی موجود ہے ،اس غلط فہمی کا جواب تھرپارکر کے عوام ہیں ،وزیر خارجہ بنا تو جہاں جاتا تھا تھرپارکر کا ذکر کرتا تھا ، بھارت جاکر مہش ملانی کا ذکر کرتا تھا ،ان کا کہناتھا کہ مودی سرکار پاکستان کے خلاف سازش کرتی ہے ، تھرپارکر کے جیالے مودی سرکار کیلئے جواب ہیں،بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مودی سرکار بھارت کی کسی اقلیت کو نمائندگی نہیں دیتی ،میں نے بھارت میں جاکر بھی اپنی اقلیتوں کا ذکرکیا،میں نے مودی سے سوال کیا کہ کیابھارت میں جنرل نشست پر اقلیتی رکن کو نمائندگی ملی ۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے کہاکہ لوگ پوچھتے ہیں پیپلزپارٹی کا منشور کیا ہے ،پیپلزپارٹی کا منشور قائد عوام کا دیا ہوا منشور ہے ،وہ ہی نعرہ ہے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی ، کپڑا اور مکان ، جب تک مہنگائی رہے گی ہمارا یہ نعرہ رہے گا اور یہ ہی سوچ رہے گی ، 8 فروری کو تیر ، پیپلزپارٹی اور عوام کی جیت ہوگی ، ان کاکہناتھا کہ الیکشن کا شیڈول نہیں آیا،ابھی تو ہماری انتخابی مہم شروع ہی نہیں ہوئی ،آج تھرپار کر کے جیالوں نے فیصلہ سنادیا،8 فروری کو تھر سے تیر کی جیت ہوگی ،بلاول بھٹو نے کہاکہ تھرپارکر کے عوام نے 8 فروری کے الیکشن میں اپنا فیصلہ آج ہی سنا دیا ، تھرپارکر میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر فخر ہے ، تھر کی کارکردگی پر پورے پاکستان میں الیکشن لڑ سکتا ہوں ،قائد عوام کا نواسہ اور بے نظیر کا بیٹا ہوں ، میرا مقابلہ غربت ، بے روز گاری اور مہنگائی سے ہے ۔
ان کاکہناتھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو پورا کریں گے ، پیپلزپارٹی نے کسان ،ہاری اور غریب کو طاقتور بنایا ، پیپلزپارٹی کا کوئی قابل ذکر مخالف نہیں ، بلاول بھٹو کاکہناتھا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آصف علی زرداری کا تحفہ ہے ، اقتدار میں آکر بے نظیر کارڈ کی طرح ہاری کارڈ بھی بنائیں گے ،ہاری کارڈ سے کسانوں اور ہاریوں کو براہ راست مدد فراہم کریں گے ۔
ان کاکہناتھا کہ ملک بھر میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے والی ہے ، عوام 8 فروری کو اسی جذبے سے نکلیں تو پیپلزپارٹی اور عوام کی جیت ہوگی ، جو کمرے میں بیٹھ کر الیکشن کے اپنے نتائج بنا رہے ہیں انہیں عوام جواب دیں گے ، ان کامزید کہناتھا کہ پاکستان کے عوام کسی سازش اور سلیکٹڈراج کو قبول نہیں کریں گے ،فروری میں پاکستان کے عوام کافی جماعتوں کو سرپرائز دیں گے ،بلاول بھٹو نے کہاکہ عوام نے پانچ سال سلیکٹڈراج بھگتا ہے اب کوئی سلیکٹڈراج قبول نہیں کریں گے ، ان کاکہناتھا کہ آگے جا کر دو ، تین جماعتوں کا اتحاد ہونے جارہا ہے ۔