محسن نقوی کا پنجاب میں وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

Nov 13, 2023 | 14:55:PM

(درنایاب)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدات ہیلتھ ریفارمز سے متعلق خصوصی اجلاس، وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ۔

سیکرٹری صحت نے ایمرجنسی سہولتوں میں بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی ،وینٹی لیٹر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے ضرورت کے مطابق وینٹی لیٹرکی ٹریکنگ کی جائے گی،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے خصوصی ایپ کے ذریعے زیر استعمال اور خالی وینٹی لیٹر کی نشاندہی ممکن ہوگی ۔

کسی ہسپتال میں رش کی صورت میں مریض کے لئے خالی وینٹی لیٹر مہیا کیاجاسکے گا،اجلاس میں ڈی ایچ کیوہسپتال قصورکو جنرل ہسپتال لاہور کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ ،سٹروک مینجمنٹ مہم کے تحت 1122 ریسکیورز کی کیپسٹی بلڈنگ بھی کی جائے گی ،سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے ہیڈ آف نیو رالوجی پروفیسر ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پلاننگ پر بریفنگ دی ،صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، ڈاکٹر فرقد عالمگیر ، ڈی جی ریسکیو1122 اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت.

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد میں انتہائی کم ہونے والے وائرس نے دوبارہ پھیلنا شروع کردیا

مزیدخبریں