آئی سی سی رینکنگ جاری، بابراعظم اور کین ولیمسن کی بادشاہت برقرار

Mar 13, 2024 | 23:43:PM
آئی سی سی رینکنگ جاری، بابراعظم اور کین ولیمسن کی بادشاہت برقرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں بابر اعظم اور ٹیسٹ میں کین ولیمسن کی بادشاہت برقرار۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی، ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی، انگلینڈ کے جو روٹ کی دوسری پوزیشن اور بابر اعظم 2 درجے ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی چوتھے اور آسٹریلیا کے سٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پلے آف سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کا اہم کھلاڑی انجرڈ، شرکت مشکوک

ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے روی چندرن ایشون کی پہلی، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی دوسری اور بھارت کے جسپریت بمراہ کی تیسری پوزیشن جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر پہنچ گئے، ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی ون ڈے بیٹرز میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار اور بولرز میں جنوبی افریقا کے کیشیو مہاراج کی پہلی، شاہین آفریدی کی چھٹی پوزیشن رہی، ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

علاوہ ازیں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلےپاکستان کے محمد رضوان کا تیسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر ہیں، بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید اور آل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔