تحریک عدم اعتماد ۔ شہبازشریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اپوزیشن لیڈر صدر شہبازشریف نے تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے آج لیگی ارکان قومی اسمبلی کو مشاورت کیلئے بلا لیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت لیگی ارکان قومی اسمبلی کا اکٹھ آج ہو گا ۔ اجلاس میں حکومت کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا جائے گا ۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف لیگی ارکان اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن قومی اسمبلی میں جمع کروانے کے بعد متحدہ اپوزیشن نے مشترکہ مشاورتی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہو گا، اجلاس میں اپوزیشن رہنماؤں کو عشائیہ دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو بھی دعوت دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور پیپلزپارٹی وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر متفق
واضح رہے کہ عشائیے میں سردار اختر مینگل سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد۔قومی اسمبلی سے بڑی خبر آ گئی