مسافروں کی جانیں بچ گئیں،طیارہ کےاڑان بھرتے ہی فنی خرابی

Mar 13, 2021 | 09:54:AM
مسافروں کی جانیں بچ گئیں،طیارہ کےاڑان بھرتے ہی فنی خرابی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ایئر لائن کی ایک پرواز میں اڑان بھرنے کے بعد اچانک خرابی آگئی جس کے  باعث اسے دوبارہ اتارنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 217 نے پشاور ایئر پورٹ پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر بحفاظت اتارا گیا۔پرواز پشاور سے ابوظہبی جا رہی تھی، اڑان بھرنے کے فوراً بعد پرواز میں فنی خرابی آ گئی، جس پر کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا، ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ اجازت ملنے پر طیارے کو پشاور ایئر پورٹ پر دوبارہ بحفاظت اتار لیا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبر پختون خوا میں موسم کی خرابی کے باعث اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو اترنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس پر 2 پروازوں کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اتاراگیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع نے کہا ہے کہ ایئر بس 320 کے پریشرائز سسٹم میں اچانک خرابی پیدا ہوگئی تھی، لینڈنگ کے بعد تمام مسافروں کو ایئر پورٹ لاؤنج منتقل کر دیاگیا۔