بجٹ نامنظور، آئی ایم ایف نے پاکستان سے ’’ڈو مور ‘‘کا مطالبہ کر دیا

Jun 13, 2023 | 18:33:PM
Budget disapproved, IMF, Pakistan, Do More, Demand, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) معاشی اعشاریوں سے پریشان پاکستان حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، آئی ایم ایف نے بجٹ 2023.24 پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے ’’ڈو مور ‘‘ کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس ہدف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، آئی ایم ایف نے ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کی کوششیں ناکافی قرار دے دیں ،
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات ناکافی قرار دیتے ہوئے پاکستان سے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں بہتری ،ڈالر کو بڑا رگڑا لگ گیا


 واضح رہے کہ حکومت نے آئندہ بجٹ میں ایف بی آر کا ٹیکس ہدف 9200 ارب روپے مقرر کیا  ہے ۔