محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کارنامہ، سرکاری ہسپتالوں میں متبادل علاج کی سہولت ختم

Jun 13, 2023 | 16:09:PM
محکمہ پرائمری ہیلتھ کا کارنامہ، سرکاری ہسپتالوں میں متبادل علاج کی سہولت ختم
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری) محکمہ پرائمری ہیلتھ کی جانب سے سرکاری ہسپتالوں میں حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کی سیٹیں ختم کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ایلوپیتھک طریقہ علاج کے علاوہ تمام متبادل طریقہ علاج بند کیے جارہے ہیں جس سے حکماء اور ہومیوپیتھک ڈاکٹرز اور ان سے جڑے سپورٹنگ اسٹاف کی سینکڑوں سیٹیں ختم ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 8 ہزار اساتذہ کو ترقیاں دے دیں

اس حوالے سے مزید پتہ چلا ہے کہ طب یونانی او ہومیوپیتھی طریقہ علاج کا بجٹ بھی ایلوپیتھک میڈیسن کو دیا جائے گا۔