ڈالر3 روپے سستا ہو گیا

Jun 13, 2023 | 12:40:PM
 ڈالر3 روپے سستا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اوپن ایکسچینج میں ڈالر کی قدر میں کمی،اوپن مارکیٹ  میں امریکی ڈالر3 روپے سستا ہو کر 302 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ  میں  یورو ایک روپے مہنگا ہو کر 324روپے کا ہو گیا،برطانوی پاؤنڈ ایک روپے سستا ہو کر 376 روپے کا ہوگیا،امارتی درہم 20پیسے سستا ہو کر 83روپے 20 پیسے کا ہو گیا جبکہ سعودی ریال 10پیسے اضافہ کے بعد 80روپے 30پیسے کا ہو گیا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 27پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 287روپے 90پیسے کا ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں کمی

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے،سٹیٹ بینک کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگی کے نظام میں کارڈ کی بنیاد پر سرحد پار لین دین کیلئےبینکوں کو انٹربینک مارکیٹ سے ڈالر حاصل کرنے کی اجازت دینے کے بعد اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بھی  اضافہ ہوا ہے۔