وزیرخزانہ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پھر بڑھانے کا عندیہ

Jun 13, 2022 | 21:45:PM
پٹرولیم مصنوعات میں پھر اضافہ
کیپشن: پٹرولیم مصنوعات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا اشارہ دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخز انہ نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس وقت ڈیزل پر 53 روپے اور پیٹرول پر 23 روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے ۔اگر قیمتیں نہیں بڑھائیں گے تو ہمیں ایک نئے بحران کا سامناکرنا پڑے گا ۔وزیرخزانہ کا مزید کہناتھا کہ اگر پیٹرول کی قیمتیںنہ بڑھائیں تو آئی ایم ایف بھی معاہدہ نہیں کرے گا،دو بار ہم نے 30 ،30 روپے پیٹرول بڑھایا ہے،اگر ہم یہ چیزیں مہنگی نہیں کریں گے تو بہت نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ جب حکومت ہمیں ملی تو معاشی مسائل تھے، میں نے پاکستان کے یہ حال اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔ان کا کہناتھا کہ 2013 میں ہماری حکومت آئی پانچ سو 3 ارب روپے کا سرکلر ڈیڈ تھا، پاور کا محکمہ 15 سو ارب روپے کا نقصان دے رہا ہے، کوئلے سے بجلی کا یونٹ سب سے سستا تھا۔
ان کا مزید کہناتھا کہ مہنگائی کا کوئی توڑ نہیں، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ کوئلے کی بھی قیمت بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک میں سونے کی قدر میں بڑااضافہ، خریدار پریشان