دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ 39بیویوں کا شوہر اور 94 بچوں کا با پ دنیا چھو ڑ گیا

Jun 13, 2021 | 23:06:PM

(ما نیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے سب سے بڑے خاندان کا سربراہ بھارتی شخص یہ دنیا چھو ڑ گیا۔ آنجہانی زیونا چانا کی39 بیویاں اور 94 بچے تھے۔
تفصیلات کے مطابق  زیونا چانا کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے خاندان کے سربراہ تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا چانا کا تعلق ریاست میزو رام سے تھا۔ ان کا انتقال 76 برس کی عمر میں اتوار کے روز ہوا۔ میزورام کے وزیر اعلیٰ زورام تھانگا نے ٹوئٹر پر زیونا چانا کے انتقال کی خبر دی۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زیونا چانا اور اس کے خاندان کی وجہ سے ریاست میزورام کی سیاحت میں اضافہ ہوا تھا۔

زیونا چانا ایک ایسے مذہبی فرقے کے سربراہ تھے جو ایک سے زائد شادیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ چانا کا فرقہ نامی اس تنظیم سے 400 سے زائد خاندان وابستہ ہیں۔
خبر ایجنسی روئٹرز نے کہا ہے کہ 21 جولائی 1954 کو پیدا ہونے والے زیونا چانا کی پہلی شادی 17 برس کی عمر میں خود سے تین سال بڑی لڑکی سے ہوئی تھی۔ ان کا خاندان میزو رام میں " چوہان تھر رن" نامی چار منزلہ گھر میں رہائش پذیر ہے۔ اس گھر میں 100 سے زائد کمرے ہیں۔ زیونا چانا کے بچے اور ان کی بیویاں الگ الگ کمروں میں رہتی ہیں جبکہ زیونا کی بیویاں اس کے پرائیویٹ بیڈ روم سے ملحقہ کمروں میں رہائش پذیر ہیں تاہم سب لوگ ایک ہی کچن کا استعمال کرتے ہیں۔ اتنے بڑے خاندان کے اخراجات ان کے اپنے کاروبار کے علاوہ چندے سے چلتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکا رہ نیلم منیر سے متعلق ادا کا ریا سر نوا ز کا دلچسسپ انکشاف

مزیدخبریں