حج 2021، پاکستانی تیار شدہ احرام متعارف کرانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کا ایک اور اعزاز ، سعودی حکام نے حج 2021 کے لئے نیا احرام متعارف کرا دیا۔ ویژن 2030 کے تحت پاکستان میں بنائے گئے احرام کو اسی سال متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق اس نئے احرام کو حماد آل یمی نے ڈیزائن کیا اور اس کی میفیکچرنگ پاکستان میں کی گئی۔ حرمین شریفین کی آفیشل پیج پر احرام کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ احرام کو حجاز اکرام کی سیفٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ احرام سے حجاز اکرام بیکٹریا سے دور رہیں گے۔ پاکستانی نایاب کاٹن سے تیار شدہ احرام 90 بار استعمال کیا جا سکے گا۔
احرام کو بین الاقوامی معیار اور کوالٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا۔ سعودی اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی آرگنائزیشن نے بھی پاکستانی تیار شدہ احرام کو منظور کرلیا۔نئے احرام کو گزشتہ برس2020 میں پہلی مرتبہ بطور ٹیسٹ استعمال کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: گندم پر ٹیکس ۔۔ فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت بڑھانے کا فیصلہ کرلیا