واٹس ایپ سربراہ نے صارفین کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو خبردار کر دیا۔
واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور صارفین کو ایپلی کیشن کے جعلی ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ایسے ورژن ڈاؤن لوڈ کرنے سے صارفین کو سکیورٹی مسائل ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سکیورٹی ٹیم کو گوگل پلے اسٹور میں واٹس ایپ کا ایک جعلی ورژن دکھائی دیا ہے جو صارفین کو نئے فیچرز پیش کر رہا تھا جس سے صارفین ہوشیار رہیں۔
Reminder to @WhatsApp users that downloading a fake or modified version of WhatsApp is never a good idea. These apps sound harmless but they may work around WhatsApp privacy and security guarantees. A thread:
— Will Cathcart (@wcathcart) July 11, 2022
صارفین کے ڈیٹا کو لاحق سکیورٹی خطرات کے پیش نظر سربراہ واٹس ایپ نے زور دیا ہے کہ صارفین ایپ اسٹور سے قابلِ اعتماد واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہماری سکیورٹی ٹیم نے ایپس کے اندر چھپا ہوا میلویئر (سافٹ ویئر) دریافت کیا ہے جس میں ’Hey WhatsApp‘ اور دیگر شامل ہیں جسے ’HeyMods‘ نامی ایک ڈویلپر نے گوگل پلے اسٹور کے باہر پیش کیا تھا۔
Mobile phone malware is a pernicious threat that must be countered and the security community continues to develop new ways to prevent it from spreading.
— Will Cathcart (@wcathcart) July 11, 2022
ول کیتھ کارٹ نے صارفین کو تنبیہ کی کہ اس طرح کے جعلی ورژن لوگوں کے فون میں ذاتی معلومات چوری کرنے کی اسکیم تھی،انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی آئندہ ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے HeyMods کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اداکار مصطفیٰ قریشی کے گھر صف ماتم بچھ گئی