ٹھنڈی ہوائیں۔۔بارش۔۔محکمہ موسمیات نے  اہم خبرسنادی

Jul 13, 2021 | 10:34:AM
ٹھنڈی ہوائیں۔۔بارش۔۔محکمہ موسمیات نے  اہم خبرسنادی
کیپشن: موسم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سےموسم خوشگوار ہو گیا۔آسمان پربادلوں کا راج برقرار ہے،لاہور،کراچی،اسلام آباد،خیبرپختونخوا ،ملتان ودیگر علاقوں میں آج بھی وقفہ وقفہ سے بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔ لاہور  کے مختلف علاقوں میں تیز بارش  اور ٹھنڈی ہواؤ ں سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موجودہ درجہ حرارت 26, کم سے کم 25 زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں وقفے وقفے سے بارش رہنے کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ  شہر قائد میں آج بھی بادل برسیں گے، مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے،اسلام آباد،راولپنڈی میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے، ڈی آئی خان سے چترال تک تمام اضلاع میں بارش  ہو گی،ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں سب سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے جبکہ ملتان میں آج بھی ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی،شام اور رات کے اوقات میں بارش ہونے کی امید ہے،بارش کا سلسلسہ جمعرات تک جاری رہنے کاامکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 5 بیٹیوں کی ماں کی چوتھی شادی کی خواہش۔۔اہل خانہ نے پھر کیا کیا۔۔جانیے!