بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ پہنچ گئے

Jan 13, 2024 | 15:21:PM
بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق ) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )بیرسٹر گوہر عدالت واپس پہنچ گئے، دوسری جانب ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے استفسار پر آئی جی اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر کے واپس عدالت پہنچنے پر  استفسار کیا کہ گوہر صاحب بتائیں کیا ہوا ہے؟ پی ٹی آئی چیئر مین  نے بتایا کہ حالات خراب ہیں میرے گھر 4 ڈالے گئے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے حکم دیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب آپ بتائیں کیا معلومات لیں،ایڈیشنل اٹارنی جنرل  نے  کہا کہ آئی جی،سیکرٹری داخلہ اور اٹارنی جنرل سے بات ہوئی معلومات لے رہے ہیں۔ 

چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر کو مزید بات کرنے سے روک دیا ، چیف جسٹس  نے کہا کہ پلیز یہاں مزید بات نہ کریں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو احکامات دے دیئے ہیں،بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ کے سامنے نہیں بولیں گے تو کس سے جاکر بات کریں، چیف جسٹس نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل صاحب اس معاملے کو دیکھ کر حل کریں،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی پر اعتماد نہیں ہے عدالت کو بتانا چاہتا ہوں کہ کیا ہوا، چیف جسٹس نے کہا کہ پہلے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بتائیں اگر بات نہ سنی جائے تو عدالت کو آگاہ کریں۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہ اب تو حد سے بھی تجاوز ہوگیا ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ایس ایچ او تو نہیں ہیں، چیف جسٹس نے بیرسٹر گوہر خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہااگر ہم اس معاملے کو حل نہ کر سکیں تو آپ ہمیں کہیے گا، بیرسٹر گوہر کے معاملے پر آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ پولیس نےاہم بیان جاری کر دیا