اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین واپس مل گیا

Jan 13, 2024 | 10:25:AM
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو انتخابی نشان لالٹین جرمانے کے ساتھ الاٹ کردیا 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو انتخابی نشان لالٹین جرمانے کے ساتھ الاٹ کردیا 

اے این پی کے انٹرا پارٹی الیکشن کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اے این پی کی 5 سال کی معیاد ابھی مکمل نہیں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے اے این پی کو 20 ہزار کا جرمانہ بھی کیا ہے اور 10مئی تک انٹرا پارٹی الیکشن کروانے حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 21 دسمبر کو الیکشن کمیشن میں اے این پی انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں میاں افتخار کی 6 ماہ کی مہلت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

مزید  پڑھیں: شہر میں یخ بستہ ہواؤں کا راج، سردی کی شدت میں اضافہ

چیف الیکشن کمشنر نے کہا تھا کہ کوئی ایکسکیوز نہیں ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن نہ کروائے جائیں، لگتا نہیں کہ آپ اگلا الیکشن اپنے نشان پر لڑ پائیں گے، ہوسکتا ہے اے این پی کو توسیع ملے، ہو سکتا ہے نہ دیں، آپ کو تو ساڑھے تین سال بعد ہی انٹرا پارٹی الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے تھی۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ پانچ سال کے بعد تو کمیشن انٹرا پارٹی الیکشن کی توسیع نہیں دے سکتا۔

الیکشن کمیشن میں اے این پی کے وکیل کا مؤقف تھا کہ عام انتخابات ہو رہے ہیں، اگر انٹرا پارٹی الیکشن کروائیں گے تو معاملہ الجھ جائے گا۔