پارلیمانی اجلاس۔۔ وزیر اعظم اور وزیر دفاع میں تلخ کلامی۔۔ عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت دینے کی دھمکی دیدی

Jan 13, 2022 | 17:03:PM
اجلاس ۔حکومت۔پرویز خٹک۔عمران خان۔انرونی کہانی
کیپشن: عمران خان اور پرویز خٹک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک آمنے سامنے آگئے۔سخت جملوں کا تبادلہ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونیوالے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ جناب وزیر اعظم صاحب آپ کو وزیر اعظم ہم نے بنوایا ہے ۔آپ نے نہیں ہم نے عوام سے ووٹ لینے ہوتے ہیں۔گیس او ربجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پس بھی ہم ہی رہے ہیں۔ہمارے صوبے میں گیس کنکشن پر پابندی ہے۔پرویز خٹک کی گفتگو کے دوران عمران خان اٹھ کر جانے لگے تو پرویز خٹک نے کہا کہ اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے ۔آپ نے غیر منتخب لوگوں کو اپنے ارد گرد بٹھایا ہوا ہے جس پر وزیر اعظم بولے کو اگر آپ مطمئن نہیں تو حکومت کسی اور کو دے دیتا ہوں ۔اگر آپ کی اسی طرح بلیک میلنگ جاری رہی تو اپوزیشن کو دعوت دے دیتا ہوں کہ آکر حکومت سنبھال لے۔اس دوران حماد اظہر بولنے لگے تو پرویز خٹک نے انہیں جھڑدیا اور کہا کہ میں وزیر اعظم سے بات کر رہا ہوں۔اس پر وزیر اعظم بولے خٹک صاحب آپ مجھے سب کے سامنے بلیک میل کر رہے ہیں ۔میں بلیک میل نہیں ہونگا،میرے کارخانے نہیں ہیں جو کررہا ہوں ملک کے مفاد میں کر رہا ہوںجس کے بعد پرویز خٹک اجلاس سے چلے گئے۔تاہم وزیر اعظم نے انہیں واپس بلا لیا۔مراد سعید منا کرلائے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ میں جلاس سے تاراض ہو کر نہیں سگریٹ پینے باہر گیا تھا۔ میری وزیر اعظم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی میں نے اپنے صوبے کے دیرینہ مسئلے پر بات کی۔

خیال رہے گزشتہ روز پرویز خٹک کے 2 بھانجے بلال خٹک اور جلال خٹک نے پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ ایک پریس کانفرنس میں دونوں بھائیوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ کو ملک وقوم کو درپیش مسائل کاحل قراردیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں۔حکومت نے ایک بار پھر عوام پربجلی گرادی۔۔ہوش ربا اضافہ