کل فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے یا نتائج کو مسترد: ترجمان جے یو آئی

Feb 13, 2024 | 22:26:PM

(عثمان خان) مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام محمد اسلم غوری کا کہنا ہے کہ کل فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے یا نتائج کو مسترد کرنا ہے۔

مرکزی ترجمان جمعیت علمائے اسلام محمد اسلم غوری نے جے یو آئی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے، اجلاس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، صوبائی جماعتوں نے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹس پیش کیں، ممکن ہے اجلاس کل بھی جاری رہے، انتخابات کے حوالے سے ہر پہلو کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کیجانب سے حمایت، شہباز شریف کا مؤقف بھی آ گیا

انہوں نے مزید کہا کہ کل پریس کانفرنس میں انتخابات کے حوالے سے اپنا تفصیلی موقف پیش کریں گے، پاکستان کے بہتر مستقبل کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کریں گے، کل فیصلہ کریں گے کہ دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کرنا ہے یا نتائج کو مسترد کرنا ہے، معلوم نہیں حکومت کتنا عرصہ چلے گی، معتدل فیصلے کریں گے، ہمارے نتائج تبدیل کئے گئے، یہ انتخابات تھے بھی یا نہیں، تحریک انصاف کے لئے کے پی اور پنجاب میں نتائج تبدیلی کئے گئے۔

مزیدخبریں