پی پی 164 لاہور: پی ٹی آئی کے حامی آزاد امیدوار کا شہباز شریف پر دھاندلی کا الزام

Feb 13, 2024 | 17:36:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 لاہور سے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چودھری یوسف میو نے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف پر دھاندلی کر کے جیتنے کا الزام عائد کر دیا۔

24 نیوز کے اینکرپرسن مناظر علی کو انٹر ویو دیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 164 لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چودھری یوسف  میو کا کہنا ہے کہ رات  2 بجے تک اپنے ہم اپنے حلقے سے ما سوائے 2 یا 4 پولنگ سٹیشنز کے  تمام پولنگ سٹیشنز سے جیت رہے تھے، ہمیں فارم 45 دیا نہ کسی ایجنٹ کو ادھر بیٹھنے کی اجازت دی، ہمارے پاس جیت کے ثبوت بھی  موجود ہیں اور وہ میڈیا کے ساتھ شئیر بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر پاکستان کس کو ہونا چاہیے؟ بلاول بھٹو نے خواہش کا اظہار کر دیا

انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر کونسی وجہ تھی کہ رات 2 بجے تک لاہور کے سارے  نتائج آگئے لیکن ہمارا  صبح 9 بجے آیا جس میں شہباز  شریف کو  1180ووٹو ں کی برتری کے  ساتھ کامیاب قرار دیا گیا، ہمارے پاس 97 میں سے 93 پولینگ سٹیشنز  کے نتائج موجود ہیں جن کے مطابق ہمیں واضح برتری حاصل ہے ، اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیا ہے جس کے فیصلے کا انتظار ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اگر عدالت یا الکشن کمیشن میری کامیابی کا نوٹفیکیشن  جاری کریں تو  اس نشست کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی امانت سمجھوں گا، میں کسی بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا چاہیے مجھے جتنی بڑی مرضی پیشکش دی جائے، میں عوام اور پاکستان تحریک انصاف  سے لئے گئے حلف کا پابند رہوں گا۔