عمران خان نہیں صرف اللہ، طارق جمیل نے تصحیح کردی

Feb 13, 2024 | 08:46:AM
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے لوگوں کی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے بولے جانے والے جملے کی تصحیح کردی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے لوگوں کی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے بولے جانے والے جملے کی تصحیح کردی۔

گزشتہ کئی ماہ سے منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد طارق جمیل کی ایک نئی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں اُن کا اپنے بیان کے دوران کہنا ہے کہ ’’عمران خان پاکستان نہیں بچائیگا بلکہ صرف اللہ تعالیٰ پاکستان کو بچائے گا، صرف اللہ‘‘۔

اُن کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ’ صرف اللہ ہی پاکستان بچا سکتا ہے یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں، اللہ کو ہی ہر چیز پر قدرت حاصل ہے‘۔

یاد رہے کہ طارق جمیل اور عمران خان کی دوستی گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہے اور اس کی وجہ عمران خان کے دورِ حکومت میں مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں اور اپنی اہم تقاریب میں طارق جمیل سے بیان اور دعا کروانا تھا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، ڈیفنس اے کے شاپنگ مال سے کود کر خاتون کی مبینہ خودکشی

متعدد مرتبہ طارق جمیل نے اپنے بیانات میں عمران خان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بہترین وزیرِ اعظم قرار دیا۔ طارق جمیل کو  اکثر و بیشتر عمران خان کی حمایت کرنا بہت مہنگا پڑا اور وہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنیں۔