سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین پر مقدمہ درج

Feb 13, 2023 | 15:13:PM
 عماد یوسف اور فواد چوہدری کے بعد شوکت ترین پر بھی بغاوت اور اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج ہو گیا، گرفتاری جلد  متوقع ہے۔ 
کیپشن: فواد چوہدری کے بعد پی ٹی آئی کے ایک اور بڑے رہنما کے خلاف بغاوت کا مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہباز گل، عماد یوسف اور فواد چوہدری کے بعد شوکت ترین پر بھی بغاوت اور اشتعال انگیزی کا مقدمہ درج ہو گیا، گرفتاری جلد  متوقع ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے FIA کے سائبر کرائم ونگ نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف PTI  اور سابق وزیر خزانہ سینٹر شوکت ترین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ شہری ارشد محمود ولد غلام سرور کی مدعیت میں مقدمہ پیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے۔ 

رہنما پی ٹی آئی PTI  کے خلاف مقدمہ سوشل میڈیا پر وائرل مبینہ آڈیو کی بنیاد پر درج  کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق وہ وائرل ہونے والی مبینہ آڈیو میں تیمور سلیم جھگڑا  اور محسن لغاری سے گفتگو کر رہے تھے جس میں انہوں نے محسن لغاری کو کہا کہ وفاقی حکومت کو سرپلس بجٹ واپس نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: لڑکی کی تصاویر اور نازیبا الفاظ سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے متعلق عدالت نے حکم سنا دیا

واضح رہے کہ ان کے خلاف مقدمہ بغاوت اور اشتعال انگیزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنااللہ نے بتایا ہے کہ شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے اور حکومت نے انہیں گرفتار کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے شوکت ترین کو گرفتار کرنے کی اجازت مانگی تھی۔