2021ء کے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، دو مفرور ملزمان گرفتار

Dec 13, 2022 | 17:14:PM
2021ء کے جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، دو مفرور ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) 23 جون 2021ء کو جوہر ٹاؤن میں حافظ سعید کے گھر کے قریب ہونے والے دھماکے کے حوالے سے سیکیورٹی اداروں کو اہم کامیابی ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں اس دھماکے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کی بات کی گئی تھی۔ دہشتگردی کی اس کارروائی میں ملوث دو مرکزی ملزمان سمیع الحق اور عزیز اکبر مفرور تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عمران پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات، لاہور پولیس کی ذمہ داری سیاسی حریفوں پر ڈالنے کی کوشش

اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان دونوں مفرور ملزمان سمیع الحق اور عزیر اکبر کو پاک افغان سرحد پار کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ان افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اس بارے میں وزارت داخلہ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔