رتیک روشن کے لیے سکول کا زمانہ کیسا تھا اداکارکااہم انکشاف

Dec 13, 2022 | 11:48:AM
فائل فوٹو
کیپشن: رتیک روشن کے لیے سکول کا زمانہ کیسا تھا اداکارکااہم انکشاف
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے معروف اداکار اور کئی بہترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رتیک روشن نے اپنے بچپن کے دنوں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اسکول کا زمانہ بہت تکلیف دہ تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کہو نہ پیار ہے، کے ہیرو نے کہا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلے اور کم گو تھے، ان کے مطابق اسی وجہ سے ان کے دوست بھی نہیں تھے اور وہ اسکول سے گھر واپس آنے کے بعد رویا کرتے تھے۔ رتیک کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کے متعلق کہا تھا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے سبب ڈانس بھی نہیں کرسکتے، جبکہ انہیں یہ کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اسی سبب اداکار بھی نہیں بن سکتے جس کی وجہ سے وہ مزید صدمے کا شکار ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ رتیک نے اسی زمانے میں متعدد فلموں میں بچوں کا کردار ادا کیا جن میں آپ کے دیوانے (1980) اور بھگوان دادا (1986) شامل ہے۔ جبکہ بڑے ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز  2000ء کی فلم کہو نہ پیار ہے سے کیا، جس میں امیشا پاٹیل ان کے ساتھ ہیروئن تھیں۔ 

ان کی حالیہ ماہ و سال کی فلموں میں وکرم ویدھا ہے جس میں وہ سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے کے ساتھ شامل تھے، جبکہ ان کی آئندہ آنے والی فلم فائٹر ہے جو کہ 2024ء میں ریلیز ہوگی جس میں وہ دیپکا پدوکون اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔