ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ۔۔

Dec 13, 2021 | 12:32:PM
ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوئی
کیپشن: ڈالر کی قیمت فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24 نیوز)انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ میں اضافہ جاری، 19 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی پاکستانی روپے کے مقابلے 19 پیسے اضافے سے 177 روپے 90 پیسے کے ریٹ پر ٹریڈ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا ڈھچکا۔۔ کن اہم بڑی شخصیات نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

 گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا ہوا اور 177 روپے 61 پیسے سے بڑھ کر 177 روپے 71 پیسے پر فروخت ہوا تھا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے پر 180 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

     دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان چھایا ہواہے ، کاروبار شروع ہو تو 100 انڈیکس 43 ہزار 395 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ دیر کے بعد بہتری آئی اور انڈٰکس 43 ہزار478 پر پہنچ گیا لیکن یہ سفر یونہی جاری نہیں رہ سکا اور انڈٰکس 178 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 43 ہزار 216 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔