پی ڈی ایم نے دل پشوری کر لیا، اب قانون حرکت میں آئے گا،فردوس عاشق

Dec 13, 2020 | 18:49:PM
پی ڈی ایم نے دل پشوری کر لیا، اب قانون حرکت میں آئے گا،فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز )مشیر اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پنڈال کو پنڈالی قرار دے دیا اور دعویٰ کیا کہ پانچ ایکڑ کے اندر تین لاکھ لوگ تو نہیں آسکتے لیکن جنات ضرور آسکتے ہیں، پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف انگلی اٹھانے پر قانون حرکت میں آئے گا۔
 پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اہلیان لاہور نے زمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا انکو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں لاہوریوں نے پی ڈیم ایم کے سیاسی تھیٹر کو مسترد کردیا۔لاہوریوں نے عمران خان سے محبت کا ثبوت دیا۔انہوں نے کہا لیڈر شاہی خاندان سے تعلق کی بنیاد پر نہیں بنتے لیڈر بائی برتھ ہوتا ہے۔لیڈر کی پہنچان کراسسز میں ہوتی ہے جو کرائسز میں مزید کرائسز پیدا کرتے ہیں وہ لیڈر نہیں گیدڑ کہلاتے ہیں۔معصوم شہریوں کی جانوں کے بچانے کےلئے لیڈر جلسے کی کال کو منسوخ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا گزشتہ کئی ہفتوں سے جلسہ جلسہ کھیلا جارہاتھا ہمارے کان پک چکے تھے سن سن کر۔ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کو مسیحا مانتے ہوئے اپوزیشن کو مسترد کیا۔
 فردوس عاشق اعوان نے جلسہ میں چند ہزار آنے والے افراد کو خود کو قرنطینہ کرنے کا مشورہ بھی دے دیا اور کہا تمام سیاسی فنکاروں کے خلاف غیر قانونی جلسہ کرنے پر کٹہرے میں آنا پڑے گا آپکی باری ختم اب قانون کی باری شروع ہونے کا وقت ہوا چاہتا ہے، دل پشوری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے لایاجارہاہے،جنہو ں نے ظلم جبر، ناانصافی اور معاشرتی ناانصافی کوتقویت دی انہیں عوام جانتے ہیں شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سے بنائی ہوئی دولت کو بچانے کی کوشش ہے۔
 فردوس عاشق فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم قائدین کو فنکار قرار دیدیا اور کہا کہ راجکماری نے داتا کی نگری کے امن کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اسکو لاہور کے غیور عوام نے رد کردیا۔شاہی محل میں بیٹھی راجکماری کی کال پر عوام نے کان نہیں دھرے ، شائدشہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خفیہ پیغام کی وجہ سے بھی کارکنوں نے بھی شرکت نہیں کی ،لاہور نے جلسہ جلسہ کہنے والوں کا جلوس نکال دیا،انہوں نے کہا بیرونی ایجنڈے کی اعلی کار وں کو نکیل ڈالنے کے لئے بھی قانونی اقدام ہوگا ، اپوزیشن کا استعفے کارڈ سیاسی بلیک میلنگ سے زیادہ کچھ نہیں۔
پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاہوریوں نے فساداورانتشارکابیانیہ مستردکردیا ۔ پی ڈی ایم پاکستان کوتباہ کرنے کیلئے ٹولہ ہے، محموداچکزئی کے نفرت انگیزبیانیے کی مذمت کرتے ہیں، محموداچکزئی نے لاہوریوں کے وطن سے محبت کارشتہ پامال کیا،مینارپاکستان کے سائے تلے لاہوریوں کوطعنے دیئے گئے، قوم غداروں کومعاف نہیں کرےگی۔انہوں نے کہا آج کاسرکس عمران خان پرتنقیدکیلئے لگایاگیا، نوازشریف کی سیاست کوان کی بیٹی نے دفن کردیا، اقتدارسے محرومی کادرد،راجکماری اپنادردبیان کرتی رہیں، وقت آنے پرسب کومرض کے مطابق دوائی دیں گے، ہرمرض کاعلاج قانون کے اندرموجودہے ۔ قانون ہماری طاقت ہے اسی کوڈھال بنائیں گے، مریم نوازکے مقدرمیں رسوائی ہے، آئینی طورپربیان کاجائزہ لیں گے ۔