خانہ کعبہ کے اطراف میں بادلوں کی شدید گرج چمک کے انتہائی دلکش مناظر ، ویڈیو منظر عام پر آگئی

Aug 13, 2023 | 15:07:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مکہ مکرمہ اور  خانہ کعبہ کے اطراف میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران بادلوں کی شدید گرج چمک کے خوبصورت مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید ہو گئے، جو ہر دیکھنے والے کو باہ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موسلادھاربارش کے باعث قدرتی نظاروں کی رعنائیوں اور دلکشی میں مزید اضافہ ہوگیا، اس دوران  خانہ کعبہ کے اطراف میں بجلی چمکنے کے دلکش مناظر سامنے آئے ہیں جنہیں کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، ویڈیو منظر عام پر  سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جسے ہر کوئی پسند کر رہا ہے۔

دوسری جانب سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق    ’جمعہ سے پیر تک سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔

مزید پڑھیں:   امریکا کی 100 سالہ تاریخ میں آگ لگنے کا خوفناک واقعہ ، ہلاکتوں کی تعداد 93  ہوگئی

 قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’بارش سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ ژالہ باری بھی ہوگی‘۔