مسابقتی کمیشن کا فیصلہ نہ ہی اکثریت کا فیصلہ ہے اورنہ ہی متفقہ ،شوگر ملز ایسوسی ایشن 

Aug 13, 2021 | 21:26:PM
مسابقتی کمیشن کا فیصلہ نہ ہی اکثریت کا فیصلہ ہے اورنہ ہی متفقہ ،شوگر ملز ایسوسی ایشن 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آل پاکستان شوگرملز ایسویسی ایشن نے مسابقتی کمیشن کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ مسابقتی کمیشن کا فیصلہ نہ ہی اکثریت کا فیصلہ ہے اورنہ ہی متفقہ ،دو ممبران نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حق میں فیصلہ دیاجبکہ دو ممبران نے لکھا معلومات ناکافی ہیں، کسی پارٹی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ دو ممبران نے شوگرملز ایسوسی ایشن یا ان کے کسی ممبر پر کوئی جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ نہیں دیا،دو ممبران نے شوگر ملز ایسوسی ایشن کے حق اور دو نے مخالفت میں فیصلہ دیا،کمیشن کے چیئرپرسن نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اپنا ایک اضافی ووٹ دیا،اضافی ووٹ معاملات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اورقانونی طور پر سوالیہ نشان ہے ۔
شوگرملز ایسوسی ایشن کا مزید کہناتھا کہ چیئرپرسن نے جس قانون کا سہارا لیا وہ محض انتظامی میٹنگز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ،قانونی چارہ جوئی کے دوران کمپی ٹیشن ایکٹ کے سیکشن 30 کے تحت استعمال نہیں کیا جا سکتا ،چیئرپرسن کے پاس بنچ کی کارروائی کے دوران کاسٹنگ ووٹ کے استعمال کا اختیار نہیں ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ کارروائی کسی طور پر بھی میٹنگ کے زمرے میں نہیں آتی ،سیکشن 24 کے مطابق ہر میٹنگ میں 3 ممبران کی موجودگی لازم ہے ،کمیشن کی کچھ میٹنگزصرف 2 ممبران کی موجودگی میں بھی کی گئی ،یہ میٹنگزپوری کارروائی کو کالعدم اورغیر قانونی قرار دے سکتی ہے، چیئرپرسن کی جانب سے سیکشن 24 کا اپنی منشا کے مطابق استعمال کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسابقتی کمیشن نے شوگرسیکٹر میں گٹھ جوڑ سے متعلق کیس کا فیصلہ سنادیا، اربوں روپے جرمانہ