حکومتی ایم این اے کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑنے والا ایف آئی اے کا یونٹ ہی بند کردیا گیا

Aug 13, 2021 | 18:20:PM
حکومتی ایم این اے کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑنے والا ایف آئی اے کا یونٹ ہی بند کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پتوکی میں حکومتی ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری میں گیس چوری پکڑنے والا ایف آئی اے کا یونٹ ہی بند کر دیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے نے گیس اور بجلی چوری یونٹ میں تعینات تمام افسروں کے دیگر سرکلز میں تبادلے کر دیئے،ذرائع کاکہناہے کہ حکومتی وزرا کے پریشر میں گیس چوری روکنے کیلئے بنایا گیا پورا ونگ ختم کیا گیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز سمیت تعینات 32 اہلکاروں کے تبادلوں کا نوٹیفیکیشن کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے ٹیم نے گزشتہ ماہ پتوکی میں تحریک انصاف کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طورپر ڈالی گئی 150 فٹ سوئی گیس لائن پکڑلی تھی۔جس سے کروڑوں روپے کا خزانے کو نقصان ہو رہا تھا۔   ایف آئی اے ٹیم کے مطابق گھریلو میٹر کو استعمال کر کے زیر زمین فیکٹری تک لیجایا گیا تھا۔   ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لئے تھے۔ مقدمہ سردار احمد ایاز نکئی، ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: یوم عاشور پر 2چھٹیوں کا اعلان