صحرائی کار ریلی ۔ سعودی خاتون ڈرائیور نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

Aug 13, 2021 | 16:36:PM
صحرائی کار ریلی ۔ سعودی خاتون ڈرائیور نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( 24نیوز )سعودی خاتون ڈرائیور دانیہ عقیل نے ہنگری میں ہونے والی کراس کنٹری ریلی بہا  کے ورلڈ کپ کے چھٹے راؤنڈ کی کیٹگری ٹی تھری میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ۔ یہ دانیہ کی یورپ میں عالمی ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے ۔

العربیہ کے مطابق عرب خاتون ڈرائیور نے 88.30 کلو میٹر کا فاصلہ پہلے چکر میں دوسرے کم ترین وقت میں پورا کر کے اپنے گروہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ،    مجموعی طورپر مقابلے میں 861 کلومیٹر کا کل فاصلہ طے کرنا تھا جس میں سے 682 کلومیٹر ایک "خاص مرحلہ" تھا۔

 اس ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 ڈرائیورز نے حصہ لیا جن میں سعودی عرب سے یاسر بن سعیدان ، یزید الراجحی اور صالح السیف شامل تھے ۔ سائیکل سوار ہیثم التوبحری اور فیصل السویح شامل ہیں ۔ 

دانیہ اکیل نے مقابلہ مجموعی طور پر 14 ویں  اور T3 کیٹیگری میں دوسرے نمبر پر جیتا۔  یہ مقابلہ مجموعی طور پر وقت 9 گھنٹے11 منٹ اور 42 سکینڈز پر محیط تھا۔دانیہ عقیل نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا فارپلواٹا میں بہا ہنگری کی فائنل لائن تک پہنچنا میرے لیے قابل فخر اور خوشی کی بات ہے،  میں دوسرے نمبر پر پہنچنے میں کامیاب رہی جس پر میں بہت خوش ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا وبا۔ ڈبلیو ایچ او نے اہم بیان جاری کردیا