جہانگیر ترین کیمپ میں ایک اور ’’ایم پی اے‘‘ کی شمولیت

Apr 13, 2021 | 14:43:PM
جہانگیر ترین کیمپ میں ایک اور ’’ایم پی اے‘‘ کی شمولیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے کیمپ میں ایک اور رکن پنجاب اسمبلی کی شمولیت ۔بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی  نے جہانگیر ترین سے ملاقات  کرکے اظہار یکجہتی کیا۔

 تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کیساتھ بھکر سے رکن پنجاب اسمبلی سعید اکبر نوانی  نے ملاقات کی اورسیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔سعید اکبر نوانی نے جہانگیر ترین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ زیادتی نہیں ہو نی چاہیے۔واضح رہے کہ ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کیخلاف شوگر کیس میں تحقیقات کا شکنجہ سخت کررکھا ہے جبکہ انہیں تفتیش کیلئے بھی طلب کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نے اپنے خلاف انتقامی کارروائی کا شکوہ کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    پیپلزپارٹی نے استعفے دے دئیے !!!