چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی

Sep 12, 2023 | 22:42:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کیلئے خصوصی عدالت کل تیسری بار اٹک جیل میں لگے گی۔

ذرائع کے مطابق  خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کل اٹک جیل جائیں گے،ذرائع نے بتایا کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جوڈیشل کمپلیکس میں ہی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق جج ابوالحسنات ذوالقرنین پہلے اٹک جیل جائیں گے، پھر جوڈیشل کمپلیکس پہنچیں گے۔

شاہ محمود قریشی کو کل جوڈیشل کمپلیکس میں قائم خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کل مکمل ہوگا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ وزارت قانون نے سائفر کیس کی اٹک جیل میں سماعت کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا اہم اعلان

وزارت قانون کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر عتراض نہیں، جج نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث سماعت اٹک جیل میں کرنے کی درخواست کی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت کل اٹک جیل میں ہوگی۔