بارش ہوگی یا گرمی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نے خبر دار کردیا

Sep 12, 2023 | 09:38:AM
ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم، عائمہ خان) ملک کےبیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

شہر لاہور میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 127 ریکارڈ کی گئی۔ سید مراتب علی روڈ 156، مال روڈپر آلودگی کی شرح 127ریکارڈ، یو ایس قونصلیٹ 121 ،فیز 5 ڈی ایچ اے میں شرح 111ریکارڈ   کی گئی ہے۔

کراچی میں موسم ابر آلود رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ رہنے کا امکان ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری ریکارڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب کی سمت سے چلنے والی ہوا 26 نارٹیکل مائل فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بشریٰ بی بی نے آخری کارڈ کھیل دیا،اٹک جیل میں پلان تیار

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے خطہ پوٹھوہار اورشمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، نارووال، سیالکوٹ، لاہوراور گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گجرات اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ ملک کے مختلف میدانی علاقوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔