پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی

Sep 12, 2023 | 08:58:AM
 ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  ایمسٹرڈیم سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد لطیف پر لوگوں کو ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اُکسانے کا الزام ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالینڈ میں پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  ایمسٹرڈیم سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق خالد لطیف پر لوگوں کو ڈچ سیاستدان گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اُکسانے کا الزام ہے۔

ہالینڈ کی عدالت نے پاکستان میں مقیم خالد لطیف کی غیرموجودگی میں سزا سنائی۔ ڈچ پروسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ خالد لطیف نے 2018 میں آن لائن ویڈیو میں وائلڈرز کے قتل پر 23 ہزار ڈالرز انعام دینے کا کہا تھا۔ خالد لطیف نے گیرٹ وائلڈرز کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان کے بعد ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ 

مزید پڑھیں: حارث اور نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر، اب کون سے کھلاڑیوں کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ؟

رپورٹس کے مطابق ہالینڈ عدالت کی سزا سے متعلق خالد لطیف سے ابھی تک کوئی رابطہ نہیں ہوا۔