نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پانچ روزہ دورہ چین

Oct 12, 2023 | 17:56:PM
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پانچ روزہ دورہ چین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 16 اکتوبر کو  چین کاپانچ  روزہ دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ   چین کے صدر شی جن پنگ کی میزبانی میں تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم فار انٹرنیشنل کوآپریشن (بی آر ایف) میں اعزازی مہمانوں میں شامل ہوں گے،وزیراعظم 16 اکتوبر کو چین پہنچیں گے,130ممالک کے وفود بیلٹ روڈ فورم میں شرکت کریں گے,25-30 ممالک کے سربراہان مملکت فورم میں شریک ہوں گے جبکہ بی آر آئی کا رکن نہ ہونے کے باعث بھارت مدعو نہیں ہوگا.نگران وزیراعظم اپنے دورہ میں میزبان  چینی صدر و وزیراعظم سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔

یادر ہے کہ بی آر آئی فورم  کا پہلا اجلاس 2017 میں، دوسرا 2019  اور اب تیسرا  2023 میں ہوگا ,18 اکتوبر کو بی آر آئی کا آغاز بیجنگ میں کیا جائے گا،نگران وزیراعظم فورم سے خطاب  بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ کی دعوت پر فورم میں شرکت کریں گے,منصوبہ بندی، توانائی، ریلویز، خزانہ، خارجہ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزراء کو بھی دعوت دی گئی ہے,وزیراعلی سندھ اور چئیرمین نیب بھی نگران وزیراعظم کے ہمراہ چین جائیں گے,نگران وزیراعظم کی سائیڈ لائن پر مختلف ممالک کے سربراہوں و وفود سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم 19کو ارومچی جائیں گے جہاں20 اکتوبر کو اہم کانفرنس اور اہم ملاقاتیں کریں گے،وزیراعظم ارومچی کی ایک گرینڈ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کریں گے  جبکہ  گلگت بلتستان سے متصلہ چینی علاقے سنکیانگ کا بھی دورہ کریں گے,دورے کے دوران مختکف معاہدوں پر دستخط کا بھی امکان ہے,نگران وزیراعظم 20اکتوبر کو وطن واپس پہنچیں گے.