رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے خبردار،بھاری جرمانہ ہوگا

Oct 12, 2023 | 13:15:PM
رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالے خبردار،بھاری جرمانہ ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر ون وے اور رانگ پارکنگ کےخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے،آج سے دوبارہ 2 ہزار روپے جرمانوں کا سلسلہ جاری کیا جائےگا۔
ون وے ٹریفک کی تیسری بار خلاف ورزی پر مقدمے درج کروانے کا حکم بھی جاری کر دیا گیا،رانگ پارک گاڑیوں کےخلاف کارروائی کےلئے کلیمپنگ کا حکم دیدیا گیا ہے۔
لاہورمیں 200 سے زائد مقامات پر ون وے روکنے کیلئے وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ سخت کریک ڈاؤن سے ون وے ،رانگ پارکنگ کی خلاف ورزی میں واضح کمی ہوئی،رواں سال ون وے کی خلاف ورزی پر 59 ہزار 848 وہیکلز کیخلاف کارروائی کی گئی،رانگ پارکنگ پر 1 لاکھ 21 ہزار 550 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کا غزہ سے متعلق ٹوئٹ، آئی سی سی کا مؤقف بھی سامنے آ گیا
ٹریفک بہاؤ میں خلل ڈالنے پر 37 ہزار 380 وہیکلز کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،ون ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔