سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کا جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی دفاع کے 7 رکنی وفد نے جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قائمہ کمیٹی کے وفد نے ملاقات کی ۔ کمیٹی کو جوائنٹ ا سٹاف ہیڈ کوارٹرز کے کردار اور کام پر جامع بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں تینوں مسلح افواج کے امور، سکیورٹی ماحول پر روشنی ڈالی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق امن و استحکام کے لیے مسلح افواج کی کلیدی کاوشیں بریفنگ کا حصہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ :دھونی کی بغیر معاوضہ خدمات ٹیم کے سپرد