بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی مشترکہ میزبانی کیلئے تیار

Nov 12, 2023 | 16:12:PM
بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارتی شائقین کو 2026 میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتظار ہوگا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی میزبانی میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے اختتام پذیر ہونے کے بعد بھارتی شائقین کو 2026 میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انتظار ہوگا۔ 

5 اکتوبر سے بھارتی شہر احمد آباد میں شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کی رونقیں ختم ہونے میں ایک ہفتے کا وقت رہ گیا ہے۔ جہاں سے اس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا تھا وہیں 19 نومبر کو میگا ایونٹ کا آخری میچ کھیلا جائے گا۔

بھارتی کرکٹ شائقین کو اس ورلڈکپ کے بعد 2026 کا انتظار ہوگا جب ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے تمام ٹیمیں بھارت پہنچیں گی۔ آئی سی سی کے مطابق سری لنکا اور بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی کریں گے۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کو نجکاری پروگرام پر جلد پیشرفت کی یقین دہانی

صرف یہی نہیں 2029 میں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی بھی بھارت کو سونپی گئی ہے۔ علاوہ ازیں ون ڈے ورلڈکپ 2031 میں بنگلہ دیش کے ساتھ مشترکہ میزبانی کیلئے بھارت کا نام سامنے آیا ہے۔

دوسری طرف آئندہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کی میزبانی امریکا اور ویسٹ انڈیز کے حق میں آئی ہے جبکہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کرے گا۔