پی ڈی ایم اجلاس: نواز شریف کی سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز

May 12, 2023 | 18:10:PM
پی ڈی ایم اجلاس: نواز شریف کی سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) قائد مسلم لیگ (ن) و سابق وزیراعظم نواز شریف نے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دے دی۔

 مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہوا جس میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلوں پر کا تشویش کا اظہار کیا گیا۔

 پی ڈی ایم اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں امن و امان کو خراب کرنے والوں کو عدالتیں کیسے ریلیف دے سکتی ہے، جی ایچ کیو، کور کمانڈر ہائوس، ریڈیو پاکستان سمیت عوام کے املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو کیسے چھوڑا جاسکتا ہے، ایک دن قبل تمام صورتحال پر فون ریکارڈ بھی سامنے آگیا، اس کے بعد بھی ہوش کے ناخن نہیں لئے گئے۔

 ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پیر کو سپریم کورٹ کے باہر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی تجویز دی گئی۔ جس میں کہا گیا کہ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ کچھ رہنماؤں نے احتجاج کی صورت میں تصادم کے خدشے کا اظہار کیا۔ پی ڈی ایم کے تمام رہنماء کچھ دیر بعد وزیراعظم سے ملاقات کے لئے وزیر اعظم ہاؤس جائیں گے۔ پی ڈی ایم رہنماؤں کے وفد کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔