ٹیسلا سمیت دوسری خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تنزلی

Mar 12, 2024 | 15:15:PM
ٹیسلا سمیت دوسری خودکار ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کی درجہ بندی میں تنزلی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یو ایس انشورنس انسٹی ٹیوٹ برائے ہائی وے سیفٹی نے ٹیسلا کی آٹو پائلٹ اور فل سیلف ڈرائیونگ ٹیکنالوجی اور نو دیگر اسسٹڈ ڈرائیونگ سسٹمز بنانے والی کمپنیوں کی درجہ بندی جاری کی ہے۔ اس نئی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ان تمام کمپنیوں کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے۔

آئی آئی ایچ ایس، انشورنس انڈسٹری کے تحقیقاتی ڈویژن نے یہ بھی کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ آٹو پائلٹ یا دیگر معاون ڈرائیونگ سسٹمز کے ہمارہ دنیا میں فوائد ہیں۔

آئی آئی ایچ ایس کے صدر ڈیوڈ ہارکی نے اس حوالے سے بین الاقوامی خبررساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ آٹو ڈرائیونگ اور دوسرے ڈرائیونگ سسٹمز کی جانچ کرنے میں کافی حد تک کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ٹیسلا اور اس کے چیف ایگزیکٹیو ایلون مسک نے کہا ہے کہ آٹو پائلٹ کے ساتھ کام کرنے والا ٹیسلا کا سسٹم اوسط سے تقریباً 10 گنا زیادہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب وفاقی ریگولیٹرز تقریباً 1 ہزار حادثات کی تحقیقات کر رہے ہیں جن میں ٹیسلا کا آٹو پائلٹ استعمال میں تھا۔

اس حوالے سے ڈیوڈ ہارکی نے کہا کہ کوئی وفاقی ضابطے نہیں ہیں اور نہ ہی اچھی مستقل رہنمائی ہے۔

IIHS کے ٹیسٹ کیے گئے سسٹمز میں سے، صرف ایک نے قابل قبول درجہ بندی حاصل کی: The Lexus Teammate with Advanced Drive، جو پچھلے سال ٹویوٹا موٹر کی لگژری Lexus LS ہائبرڈ سیڈان پر جاری کی گئی۔