سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ

Mar 12, 2024 | 10:41:AM
سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50 فیصد اضافہ ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تجارت کے حجم میں رواں مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 50.29 فیصد اور سعودی عرب سے درآمدات میں 38 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں سعودی عرب کو برآمدات سے ملک کو 386.20 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 50.29 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب کو 256.96 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔

جنوری میں سعودی عرب کو پاکستانی برآمدات کا حجم 57.97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں 52.61 ملین ڈالر اور گزشتہ سال جنوری میں 35.58 ملین ڈالر تھا۔

یہ بھی پڑھیے: رمضان المبارک میں بینکوں اور سٹاک ایکسچینج کے اوقات کار تبدیل

مالی سال 2023ء میں سعودی عرب کو مجموعی پاکستانی برآمدات کا حجم 504.15 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.78 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 38 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سعودی عرب سے درآمدات کا حجم 2.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔