ٹریفک چالان کا طریقہ کار تبدیل

Mar 12, 2022 | 13:17:PM
ٹریفک چالان کا طریقہ کار تبدیل
کیپشن: ای چالان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وارڈنز بھی اب ای چالان کریں گے۔مینول چالاننگ ختم کرکے پنجاب بھرمیں ای چالاننگ شروع کرنے کا فیصلہ، چالان بک کی بجائے وارڈنز کو سمارٹ پرنٹر دینے کا فیصلہ ، پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز 23 مارچ کو ہوگا.
 ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب چالان بک پر جرمانے نہیں ہوں گے بلکہ ٹریفک پولیس سسٹم کو شفاف بنانے کےلئے صوبہ بھر میں ای چالاننگ کے آغازکرنے جارہی ہےجس سےپنجاب بھرسےچالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ ہو جائے گا۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان بک کی بجائے آن لائن سسٹم کے تحت چالان کرکےسمارٹ پرنٹرسے سلپ جاری کی جائے گی۔چالاننگ افسران کے موبائل فون میں ایپ ڈاونلوڈ کرکے پرنٹر سے منسلک کی جائے گی۔ای چالان پر چالاننگ افسر کی بیٹ،مکمل تفصیلات،ایریااور خلاف ورزی کرنے والے کا تمام ڈیٹا اپلوڈ کرکے پرنٹ جاری کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے حکم پر پرنٹر کی خریداری کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے۔ہر ضلع میں چالاننگ افسران کی تعداد کے مطابق سمارٹ پرنٹرز خریدے جارہے ہیں۔23 مارچ کوپائلٹ پراجیکٹ کے طورپر مختلف شہروں میں پرنٹر تقسیم کرکے ای چالاننگ کا اغاز کردیا جائےگا۔

ای چالاننگ سےچالانوں کا تمام ڈیٹا سنٹرلائزاڈ اورکرپشن کا خاتمہ ہوگا۔ٹریفک ہیڈ کوارٹرپنجاب نے پی ائی ٹی بی کے تعاون سے افسران کی ٹریننگ کا اغاز بھی کردیا ہے۔