سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ 

Mar 12, 2021 | 19:36:PM
سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز)حکومت نے سرکاری ونجی سکولوں میں کورونا ایس او پیز کو سختی سے مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 سکولوں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ 15 سے 21 مارچ تک لیا جائے گا، جائزہ لینے کے بعد سات اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بتا یاگیا ہے کہ 29 اضلاع کے سکولوں میں صبح کے وقت زیرو آگاہی پیریڈ لگایا جائے گا، مانیٹرنگ ٹیمیں روزانہ تین سکولوں کا وزٹ کریں گی اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ محکمہ کو بھجوائیں گی، کورونا 19 کے موضوع پر فوکل پرسنز کو 16 مارچ کو زوم پر آن لائن تربیت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے پنجاب میں 24گھنٹے میں کورونا سے 36اموات ہوئیں اور30روز قبل اتنے مریض کورونا سے جاں بحق ہوئے تھے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے اوربچے بھی بڑی تعداد میں کورونا سے متاثرہورہے ہیں ۔ لاہور میں کوروناٹیسٹوں کی مثبت آنے کی شرح8فےصد تک پہنچ چکی ہے ۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگ چکی ہے اوربزرگ شہرےوں کوبھی کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ۔