مئیر کے انتخاب میں قانون سازی کا معاملہ،مرتضیٰ وہاب نے بھی عدالت سے رجوع کر لیا

Jun 12, 2023 | 15:03:PM
مئیر کے انتخاب میں قانون سازی کا معاملہ،مرتضیٰ وہاب نے بھی عدالت سے رجوع کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)براہ راست مئیر کے انتخاب میں قانون سازی کا معاملہ،پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بھی عدالت سے رجوع کرلیا،جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کیس میں فریق ہیں۔

پیپلزپارٹی کے امیدوار بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی درخواست کی سماعت کے دوران میرا مؤقف بھی سنا جائے،مئیر کراچی کے انتخاب کیلئے میرے کاغذات منظور ہوچکے ہیں،سندھ اسمبلی نے تمام پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے قانون سازی کی،حافظ نعیم الرحمان کی درخواست حقائق کے منافی ہے، مسترد کی جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے براہ راست مئیر کے انتخاب میں حصہ لینے کے قانون کو چیلنج کررکھاہے،عدالت نے 13 جون کو فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ : کم عمر بچوں کی شادیاں کرنے اور کرانےوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم

وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پندرہ جون کو میئر کی جیت کا جشن منانے کا اعلان کردیا۔ مرتضیٰ وہاب بولے کہ وہ کراچی میں پیدا اور بڑے ہونے کے باوجود حافظ نعیم کی نظر میں وڈیرے ہیں۔ سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں میئر، ڈپٹی میئر اور ٹاؤن چیئرمینوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی بولے کہ حافظ نعیم الرحمان نے رونے دھونے کے پروگرام میں سراج الحق کو بھی شامل کرلیا ہے، الخدمت کو زکوٰۃ اور خیرات دینے والوں کو جماعت اسلامی سے سوال کرنا چاہیے کہ اربوں روپے حافظ نعیم کے الیکشن پر کیسے خرچ ہوئے۔

پیپلز پارٹی کے میئر کے امیدوار مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کے عوام نے تفریق اور نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حافظ نعیم الرحمان کی جائے پیدائش کراچی کی نہیں جبکہ وہ خود کراچی میں پیدا اور بڑے ہونے کے باوجود حافظ نعیم کی نظر میں وڈیرے ہیں۔
پیپلزپارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمینوں کی آڈیوز لیک ہوئی ہیں، جن میں انہوں نے جماعت اسلامی کو ووٹ دینے سے صاف انکار کیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان کی سیاست کی وجہ سے جماعت اسلامی کے سنجیدہ لوگ بھی خفا ہیں۔