بارش سے احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں

Jul 12, 2021 | 13:45:PM
 بارش سے احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مون سون بارشوں کے پہلے اسپیل کے آتے ہی احتساب عدالتوں کی چھتیں ٹپکنے لگیں۔کمرہ عدالتوں میں پانی جمع ہونے لگا۔

سندھ سیکرٹریٹ کے بیرکس میں نیب کی4 عدالتیں قائم ہیں،  عدالتوں کی چھتیں بارش کے پانی کے باعث ٹپکنے لگی ہیں۔چھتیں ٹپکنے کی وجہ سے احتساب عدالتوں کے کوریڈورز میں پانی بھرنا شروع ہوگیا۔

پہلی بارش کے ساتھ ہی بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔ گلشن حدید، لانڈھی ، ایئرپورٹ اور ملیر کے علاقے رفاع عام میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات کو پھر شہرقائد میں تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹھنڈی ہوائیں۔تیز بارش سےموسم خوشگوا ر۔محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی