طالبان کا قندھار میں بھارت کے قونصل خانے پر قبضہ ، ویڈیو جاری کردی

Jul 12, 2021 | 01:11:AM
طالبان کا قندھار میں بھارت کے قونصل خانے پر قبضہ ، ویڈیو جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)طالبان نے قندھار میں بھارت کے قونصل خانے پر قبضہ کرلیا اور ویڈیو جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبان نے قندھار میں بھارت کے قونصل خانے پر قبضہ کرلیا ہے اور طالبان بلڈنگ میں گھوم رہے ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کا سامان کمروں میں بکھراپڑا ہے ۔

واضح رہے کہ مودی سرکار نے افغانستان کی بدلتی صورتحال اور طالبان کی پیش قدمی کے پیش نظر قندھار میں اپنا قونصل خانہ بند کردیاتھا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی جانب سے قندھار قونصل خانے میں تعینات 50کے قریب سفارتکار اور سکیورٹی عملے کے افراد کو نئی دہلی واپس بلالیا گیا ہے جبکہ کابل کا سفارتخانہ اور مزار شریف کا قونصلیٹ تاحال فعا ل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قندھار قونصل خانے کو عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، بھارتی سفارتکاروں اور سکیورٹی عملے کے افراد کو ہفتہ کی رات انڈین ایئرفورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے نئی دہلی لا یا گیا۔قونصل خانہ سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے سبب بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی پیش قدمی۔۔مودی سرکار نے قندھار قونصل خانہ بند کردیا