شہرِ اقتدار میں قومی اسمبلی کی تین نشستیں کس کے نام ہوں گی؟

Jan 12, 2024 | 23:11:PM
شہرِ اقتدار میں قومی اسمبلی کی تین نشستیں کس کے نام ہوں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف، اویس کیانی) عام انتخابات 2024ء میں حصہ لینے کیلئے پاکستان کی تمام بڑی جماعتوں نے شہر اقتدار اسلام آباد سے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی, جماعت اسلامی اور ن لیگ نے اپنے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیے ہیں۔

اس حوالے سے ان سیاسی جماعتوں کے مابین کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔

ان میں این اے 46 سے پی ٹی آئی کے عامر مغل اور ن لیگ کے انجم عقیل مدمقابل ہوں گے جبکہ ااین اے 46 سے ہی پیپلز پارٹی کے راجہ عمران اشرف اور جماعت اسلامی کے سابق ایم این اے میاں اسلم بھی میدان میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی، ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے این اے 247 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے

اسی طرح این اے 47 سے پی ٹی آئی کے شعیب شاہین اور پیپلز پارٹی کے سبط حیدر میں مقابلہ ہوگا جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے این اے 47 سے تاجر رہنماء کاشف چوہدری بھی تگڑے امیدوار ہیں، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری این اے 47 سے قسمت آزمائی کریں گے۔

اسلام آباد کے انتخابی حلقے این اے 48 سے پیپلز پارٹی کے چوہدری اسد پرویز، پی ٹی آئی کے علی بخاری اور جماعت اسلامی کے ملک عبدالعزیز کے مابین سخت مقابلے کا امکان ہے۔

یہاں قابل ذکر یہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے کسی بھی امیدوار کو اس حلقے سے ٹکٹ نہیں جاری کیا گیا، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو پہلے این اے 48 سے ٹکٹ جاری کیا گیا لیکن پارٹی الیکشن سیل نے بعدازاں طارق فضل چوہدری کو این اے 47 سے ٹکٹ جاری کردیا۔

اسلام آباد کے انتخابی حلقوں میں دلچسپ صورتحال ایسے بھی پیدا ہوچکی ہے کہ این اے 47 سے پی ٹی آئی کے امیدوار عامر کیانی اپنے کاغذات نامزدگی واپس لیکر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ادھر این اے 48 میں ن لیگ کا سابق پی ٹی آئی امیدوار راجہ خرم نوار کی حمایت کا ارادہ ہے، عامر کیانی آزاد امیدوار کی حیثیت سے اپنے آبائی حلقے راولپنڈی این اے 55 سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔