روپیہ دن بدن تگڑا ، ڈالر کے بعد دیگر گرنسیوں کو بھی رگڑا دے دیا

Jan 12, 2024 | 19:22:PM
روپیہ دن بدن تگڑا ، ڈالر کے بعد دیگر گرنسیوں کو بھی رگڑا دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے قرض کے اعلان کے بعد  روپیہ مزید تگڑا ہو گیا، انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ  میں بھی ڈالر کورگڑا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 44 پیسے سستاہوکر 281.50 روپے کا ہوگیا  ، یورو 70 پیسے سستاہوکر 308.40  روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 52 پیسے کم ہوکر 358.86 روپے  کا ہوگیا ،امارتی درہم 29 پیسے کمی سے 76.70 روپے کا ہوگیا ،سعودی ریال 5 پیسے کم ہوکر 75.15 روپے پر کا ہوگیا۔ 

سٹاک ایکس چینج کی بات کی جائے تو کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت اختتام ہوا ہے، دن بھر اتار چڑھاؤ کے بعد 100 انڈیکس 20 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس 64 ہزار 637 کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ میں 20 ارب روپے مالیت کے 64 کروڑ 26 لاکھ  شئیرز کا کاروبار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کا فیصل آباد کیلئے امیدواروں کا اعلان