اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ جرائم پر قابو پانے میں ناکام، 5 سالہ رپورٹ سامنے آگئی

Jan 12, 2023 | 16:51:PM
اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ جرائم پر قابو پانے میں ناکام، 5 سالہ رپورٹ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فرزانہ صدیق) ملک بھر کی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر رہا۔ 24 نیوز نے اسلام آباد میں گزشتہ 5 برس کی پولیس رپورٹ حاصل کرلی۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت سے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اربوں روپے مالیت کی 2 ہزار 7 سو 82 گاڑیاں چرائی گئیں جبکہ ڈکیتی کی 204 وارداتوں میں شہری اربوں روپے مالیتی قیمتی اثاثہ جات و نقدی سے بھی محروم ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ان پانچ سالوں میں پولیس یا انتظامیہ کی جانب سے صرف 702 گاڑیاں برآمد کی جاسکیں۔

انتظامی حوالے سے دارالحکومت کو 4 زونز سٹی، صدر، انڈسٹریل ایریا اور رورل زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اس طرح سے زون کے حوالے سے بات کریں تو رپورٹ بتاتی ہے کہ 5 سالوں کے دوران انڈسٹریل ایریا زون سے 663 جبکہ صدر زون سے 1 ہزار 88 گاڑیاں چوری ہوئیں۔

اسی طرح سٹی زون سے 5 سالوں کے دوران 561 اور رورل زون سے 470 گاڑیاں چرائی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 سالوں کے دوران رورل زون میں 77، سٹی زون میں 28، صدر زون میں 66 جبکہ انڈسٹریل ایریا زون میں 33 ڈکیتیاں ہوئیں۔

گزشتہ 5 سالوں کے دورانوفاقی دارالحکومت میں 684 افراد کو قتل کیا گیا۔ جن میں سے رورل زون میں 289، سٹی زون میں 129، صدر زون میں 175 اور انڈسٹریل ایریا زون میں 91 افراد قتل ہوئے۔